بلوچستان کے پہلے آئینی وزیر اعلیٰ اور صوبے کی قوم پرست سیاست کے اہم کردار 93 سالہ سردار عطا اللّٰہ مینگل نے گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔
ماضی میں بلوچستان کی سیاست کے 4 ستونوں کی مانند سیاست کے ’چار یار‘ مشہور رہے ہیں۔ ان میں نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی اور غوث بخش بزنجو پہلے انتقال کرچکے جبکہ اس گروپ کے چوتھے اور آخری یار سردار عطا اللّٰہ مینگل جمعرات کو کراچی میں دنیا سے کوچ کرگئے۔
سردار عطا اللّٰہ مینگل جلاوطن بھی رہے اور اصولی موقف کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔
سینئر سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست کا ایک اہم باب بند ہوگیا ہے۔
Comments are closed.