سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے لیے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا۔
اس حوالے سے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے صرف گریڈ 20 اور 21 کے افسران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وزارتیں نہیں چاہئیں، بس بیوروکریسی میں حصہ دیں۔
سینیٹر دنیش کمار کا یہ بھی کہنا ہےکہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہو سکے گی۔
اس حوالے سے وزیرِ پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آپ بہترجانتے ہیں کہ اس میں تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.