جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

بلوچستان: کوچز یونین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

آل بلوچستان کوچز یونین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

آل بلوچستان کوچز یونین کے ترجمان ناصر شاہوانی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

ناصر شاہوانی نے کہا کہ کوچز کے اسپیئر پارٹس اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کو فوری واپس لے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 196 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.