بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

بلوچستان کا مالی بحران سنگین، تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کا مالی بحران سنگین ہوگیا، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے صوبے کا این ایف سی شیئر ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پیسے نہ ہونے سے صوبے کے ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں۔ صوبے کو اس کا شیئر مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیر اعظم ان کی بات سمجھ رہے ہیں، لیکن متعلقہ محکمے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.