بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، صوبے کو رواں سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کیلئے وفاق سے 47 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ملیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کو رواں مالی سال میں وفاق سے 322 ارب 48 کروڑ روپے ملے، جبکہ آئندہ مالی سال میں 370 ارب 23 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے وفاق سے قابل تقسیم محاصل میں سے آمدنی کا ہدف 354 ارب 94 کروڑ روپے ہے، جس میں انکم ٹیکس کی مد میں 130 ارب 54 کروڑ روپے اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 150 ارب 38 کروڑ روپے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 20 ارب 87 کروڑ ملیں گے۔
قابل تقسیم محاصل میں سے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 53 کروڑ روپے جبکہ قدرتی گیس اور تیل پر براہ راست منتقلی کی مد میں 15 ارب 29 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں وفاق سے 83 کروڑ 70 لاکھ روپے، گیس پر رائلٹی کی مد میں 11 ارب 94 کروڑ اور خام آئل پر رائلٹی کی مد میں 27 کروڑ روپے ملیں گے، قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 23 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
Comments are closed.