بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں ہونے کا امکان

بلوچستان کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں ہونے کا امکان ہے، نئی مخلوط حکومت میں بی اے پی، پی ٹی آئی، بی این پی عوامی کی شمولیت کا امکان کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت میں اے این پی، ایچ ڈی پی، پی این پی اور جے ڈبلیو پی کی شمولیت کا بھی امکان بتایا جارہا ہے۔

 پہلےمرحلے میں ظہور بلیدی، عبدالرحمان کھیتران کو کابیبہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، اسد اللّٰہ بلوچ، یار محمد رند، نصیب اللّٰہ مری کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  محمد خان لہڑی سردار صالح بھوتانی کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.