بلوچستان پولیس کے 6 اہلکاروں کا قاتل ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ڈاکو کولیم جان گلوانی بلوچستان پولیس کے 6 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، جو جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو لیم جان گلوانی نے 2 ماہ قبل بلوچستان میں 6 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیر نور چنا کے مطابق ڈاکو کے خلاف قتل اور اغوا سمیت 30 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔
ایس ایس پی کے مطابق مولا داد لنک روڈ پر کھڑے 4 ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو لیم جان گلوانی مارا گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔
Comments are closed.