بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق پٹیل باغ میں عبدالرحمان کھیتران کی رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کا چھاپہ خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کے مارا گیا ہے۔
اس سے قبل مقتولہ گراں ناز کے شوہر خان محمد مری کا کہنا ہے کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں محمد خان مری نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اس پر اپنے ہی بیٹے انعام شاہ کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
Comments are closed.