بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

بلوچستان پولیس نے عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا

بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

کیا سردار عبدالرحمان کھتیران کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوگا؟ لگتا نہیں ہے۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی خصوصی ٹیم خفیہ اطلاعات پر بارکھان واقعے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق بارکھان واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق حقائق کو جلد منظرِعام پر لانے کےلیے آئی جی پولیس خود تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بارکھان معاملے میں بااثر شخصیات بھی ملوث پائی گئیں تو قانون کا یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سےخاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے و الے افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں۔ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بارکھان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر بجرم 302، 201،34 دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.