بلوچستان نگراں کابینہ کے 6 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
امان اللّٰہ کنرانی، آصف الرحمان، محمود الحسن مندوخیل، ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، اعجاز جعفر اور جمال رئیسانی نے بطورنگراں وزیرحلف اٹھایا۔
دوسری جانب نئے نگراں صوبائی وزرا کو محکمے الاٹ کردیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر امیر محمدجوگیزئی نگراں وزیر صحت، امان اللّٰہ کنرانی نگراں وزیر قانون، نوابزادہ جمال خان رئیسانی کھیل و ثقافت، محمود الحسن مندوخیل وزیر بلدیات و دیہی ترقی ہوں گے۔
سردار اعجاز خان جعفر کو نگراں وزیر برائے بہبود آبادی اور آصف الرحمان کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
Comments are closed.