بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: نرس کو ہراسگی کا کیس، صوبائی محتسب آفس کا ڈائریکٹر برطرف

بلوچستان کی خاتون محتسب نے ہراسگی کیس کی کوئٹہ میں سماعت کی۔ جس میں ہراسگی سے متاثرہ نرس پر کیس کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

اس موقع پر صوبائی محتسب نے ڈائریکٹر صوبائی محتسب سیکریٹریٹ کو برطرف کردیا۔ 

ڈائریکٹر صوبائی محتسب سیکریٹریٹ سعید احمد کو 3 لاکھ جرمانےکی بھی سزا سنائی گئی۔ ایک سال قبل ہیلپر اسپتال کی نرس نے ہراسگی کیس میں خاتون محتسب سے رجوع کیا تھا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سعید احمد نےنرس پر کیس کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکایا۔ ہراسگی کیس کے مرکزی ملزم نے نرس کی تنخواہ بھی ایک سال بند کرا دی تھی۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب نے صوبائی حکام سے رابطہ کرکے خاتون کی تنخواہ بحال کرا دی۔

اعلامیہ کے مطابق ہراسگی کیس میں سرکاری اسپتال کے ایم ایس کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔ 

اس موقع پر صوبائی محتسب صابرہ اسلام کا کہنا تھا کہ ہراسگی سنگین جرم ہے، کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.