جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

بلوچستان: ندی نالوں میں طغیانی، مزید بارش کا امکان

صوبۂ بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور درجۂ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے مستونگ، پشین، زیارت، کوہلو، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، بولان، بارکھان، لورالائی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، آواران، پنجگور، لسبیلہ، کیچ اور گوادر میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا ہے کہ این 50 دھناسر سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق پنجرہ پل پر سیلاب کے باعث اور وانگو قبہ سعید سیکشن پر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے جبکہ بواٹا قلعہ سیف اللّٰہ سیکشن این 70 پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.