بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا۔ کوئٹہ سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 349 ٹیسٹ ہوئے اور 11 افراد میں عالمی وبا کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.1 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3 فیصد تھی۔ جبکہ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 3.3فیصد ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ روز کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 2.5 فیصد تھی۔ کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 32 ہزار 213 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے11مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد31 ہزار 757 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 355 ہے۔
Comments are closed.