پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کے آغاز پر ضلع چمن میں اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 30 ہزار طلبہ شرکت کریں گے۔
دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے۔
صدر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔
Comments are closed.