بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل، پولنگ 27 ستمبر کو ہو گی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے، پولنگ 27 ستمبر کو ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 4 اضلاع کی11 یوسیز کے 65 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سمیت خیبرپختونخوا کے کابینہ ارکان کی ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔

بلوچستان کے ان 65 وارڈز میں پولنگ 28 اگست کو ہونا تھی جو بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی۔ 

صوبائی الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ 65 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 715 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، جبکہ 223 امیدوار میدان میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.