بلوچستان کے علاقے گچِک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ٹوبو کے علاقے میں دھماکا خیز مواد سے گاڑی کو نشانہ بنایا۔
واقعے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 فوجی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کاشف شہید کی راول پنڈی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
کیپٹن کاشف شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سُپردِ خاک کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.