جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیس آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن اور استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.