بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سینیٹ میں قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سینیٹر ثناء جمالی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب سے بلوچستان میں بہت تباہ کاری ہوئی ہے، صوبے کا 90 فیصد انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق بلوچستان کے کسانوں کے زرعی قرضے معاف کیے جائیں اور متاثرین کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کی جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت غیرملکی اداروں سے بھی مدد کی درخواست کرے۔

دوران اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج بھی بلوچستان میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.