سیلاب میں گھرے بلوچستان کے علاقوں میں شہریوں کی زندگی امتحان بن گئی، جہاں ماؤں کے لعل سڑک پر بنی چارپائی کی جھونپڑی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کے معصوم بچے آلودہ ماحول اور گندگی میں مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سیلاب میں گھرے لوگ پانی میں چل چل کر خشک جگہ پر پہنچے تو ان کے پاؤں سے خون رسنے لگا۔
متاثرینِ سیلاب کہتے ہیں مسائل سے نمٹنا ان کے بس میں نہیں رہا۔ ڈيرہ اللّٰہ یار میں بھی صورتِ حال بدتر ہے، جہاں ہر طرف گندا پانی اور سارا علاقہ زیرِ آب ہے۔
کئی علاقوں میں سیلاب متاثرین گندا پانی پی کر اپنی سانسوں کو بحال کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.