بلوچستان کے شہر سوراب میں زیر تعمیر تارکی ڈیم میں شگاف پڑ گیا، ڈیم کے قریب آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالقدوس اچکزئی کے مطابق ہفتے کو ہونے والی بارش کے سبب ڈیم میں پانی آنا شروع ہوا جس کے باعث زیر تعمیر ڈیم میں شگاف پڑ گیا ۔
ڈی سی سوراب کا کہنا ہے کہ شگاف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوںنے بتایا کہ ڈیم کے قریبی علاقے گیژدغان، ڈن، نغاڑ اور سوراب سٹی کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.