بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور دہشتگردوں کے فرار کے ممکنہ راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.