امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حقیقی قیادت کا فقدان ہے، حکمرانوں کو اوپر سے مسلط کیا جاتا ہے۔
ڈیرا اللّٰہ یار میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں پر سرکاری وسائل خرچ کرکے اور لوگوں کو پیسے دے کر لانے والے جان لیں قوم آپ سے تنگ آ چکی ہے۔
انہوں نے پیکا آرڈی نینس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صحافیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران میڈیا کو دبانے کے لیے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
Comments are closed.