ملک کے دیگر شہروں کی طرح بلوچستان میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 74 فیصد رہی، کوئٹہ میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5 اعشاریہ 20 اور کیچ میں 10اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6اضلاع میں کورونا کے 759ٹیسٹ کئے گئے، 36افراد کے کیسز مثبت آئے، وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 74 فیصد رہی۔
دو روز قبل صوبے میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 1اعشاریہ 43 فیصد تھی، کوئٹہ میں کورونا کے 558 ٹیسٹ کئے گئے اور 29 مثبت آئے۔
کیچ میں کورونا کے64 ٹیسٹ کئے گئے، 7افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 125 ہے، گزشتہ روز بلوچستان کے28 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
Comments are closed.