صوبہ بلوچستان میں بھی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کوآرڈینیٹر ای او سی زاہد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جنوری 2021ء سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں اور افغانستان میں پولیوکی موجودگی بلوچستان کے بچوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
زاہد شاہ نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم مستونگ، نوشکی، ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، جعفر آباد، نصیر آباد، موسیٰ خیل، شیرانی، صحبت پور، پشین، چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں چلائی جائے گی۔
کوآرڈینیٹر ای او سی نے بتایا کہ مہم کے دوران انسدادِ پولیو عملے کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران سیکیورٹی پر لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہوں گے۔
زاہد شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم نیشنل گیمز کےبعد چلائی جائے گی۔
Comments are closed.