جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

بلوچستان میں بارشوں سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے، PDMA

بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مون سون کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جمعرات سے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات سے رابطے میں ہیں، صوبے کے ہر ضلع میں پانچ پانچ سو خاندانوں کیلئے امدادی سامان بھجوادیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال کی بارشوں سے کئی پل ٹوٹے ہوئے ہیں۔

معمولی بارشوں سے ٹریفک کے معطل ہونے کا امکان ہے، شہری مون سون کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جہاں زیب خان نے مزید کہا کہ مون سون کے آغاز کے دوران پکنک پوائنٹ پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈیم اور گہرے پانی میں جانے سے اجتناب کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.