بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں ایپکس کمیٹی اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے: وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی ہے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بلوچستان میں ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر اظہارِ تشویش کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ ایک سال میں ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عمل درآمد کمیٹی ہر 15 روز بعد اجلاس کرے تاکہ 665 ارب روپے کے 200 ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پیکیج کے تحت بلوچستان میں ٹرانسپورٹ، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ گوادر اور تربت میں 2 نرسنگ کالجز اور تربت ایئر پورٹ جلد مکمل کیئے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملات ملک کے دیگر علاقوں سے مختلف ہیں، صوبے میں آبادیاں دور دور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.