پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کیلئے روشن مستقبل ہے۔
گوادر کے دورے سے متعلق امریکی سفیر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بلوچستان خصوصاً گوادر میں دوبارہ آنے پر خوشی ہوئی، پاکستانی شراکت داروں سے ترقی اور معیشت میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے مستقبل کیلئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے اقدامات پر بات کی، علاقے کیلئے پانی اور زراعت کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے دورے میں سہولتوں کا جائزہ لیا، گوادر پورٹ حکام سے گرین شپنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گواد رپورٹ حکام سے گوادر اور بلوچستان میں ترقی کیلئے گرین الائنس فریم ورک پر بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور گوادر کے خوبصورت خطے کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امکانات کیلئے پرجوش ہوں۔
Comments are closed.