
بلوچستان میں آٹے کی قیمت بے لگام ہوگئی، ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ دو روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
کوئٹہ سمیت صوبے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا چالیس روپے اضافے کے بعد 1480روپے کا ہوگیا، بلوچستان حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے حوالے سے انکھیں بند کرلیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فلور ملز مالکان نے خاموشی سے آٹے کی فی کلو قیمت میں دو روپے کا مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1440روپے سے بڑھ کر 1480روپے کا ہوگیا ہے۔
فلور ملز مالکان نے رواں سال جنوری کے شروع میں آٹے کی قیمت 1400روپے سے بڑھاکر 1440 کی تھی تاہم ایک ماہ میں دوسری مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 1480 روپے کا کردیا ہے۔
ایک طرف آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف صوبائی حکومت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرتی نظر نہیں آرہی ہے۔
Comments are closed.