بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: مختلف علاقوں میں طوفانی بگولے، دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں، چھتیں اُڑ گئیں، مدرسے کی دیوار گرنے سے 2 بچے جان سے گئے۔

طوفانی ہواؤں سے ضلع ہرنائی میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گر گیا۔

گرد آلود ہواؤں سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

کراچی میں ہوا کی رفتار میں معمولی اضافہ ہوا ہے، یہ سلسلہ کل دوپہر تک جاری رہے گا، سردی بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.