بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمیندار سراپا احتجاج، سڑکیں بند

بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندار بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے صوبے میں 20 مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے مختلف قومی شاہراہوں کو بند کر دیا۔

کوئٹہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کو دوسرے شہروں سے ملانے والی قومی شاہراہوں کو بند کر دیا۔

بھارت میں حقوق کے لیے کسانوں کے احتجاج کا نتیجہ ہے یا سندھ سرکار کے سنہری اقدامات ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کسانوں کو فائدہ دینے کے لیے وفاق سے ٹماٹر کی درآمد پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ اور پیاز کی برآمد کے لیے اقدامات کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجاً کوئٹہ کراچی ہائی وے لکپاس کے مقام پر بند کر دی گئی ہے۔

احتجاجی زمینداروں نے کوئٹہ جیکب آباد ہائی وے کو کولپور کے مقام پر بلاک کر دیا ہے۔

کسانوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن ہائی وے کو یارو کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ زرعی فیڈروں پر صرف 1 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اس طویل لوڈ شیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.