بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

بلوچستان: شمالی بالائی علاقوں میں کہیں بارش، ژالہ باری اور کہیں برفباری

بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں طوفانی بارش، ژالہ باری اور برفباری نے نظام زندگی کو متاثر کردیا۔

شمال بالائی بلوچستان میں 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاش رباط میں طوفانی بارش ہوئی جبکہ سربیش، کچ ادوزئی میں 1 فٹ تک برف باری ہو چکی ہے۔

سیکٹر کمانڈر موٹر وے کے مطابق کان مہتر زئی کے مقام پر کوئٹہ ژوب این 50 ہائی وے آمد و رفت کےلیے بحال کردیے گئے ہیں، کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ کو بھی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

سیکٹر کمانڈر کے مطابق موجودہ صورتحال میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے آنے والے ٹرانسپورٹر آج رات آمد و رفت سے گریز کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے کو آرڈینیٹر کے مطابق صوبے بھر کی قومی شاہراہوں پر کلیئرنس آپریشن مکمل ہوچکا ہے جبکہ برف باری سے متاثرہ بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

کوژک ٹاپ، کان مہترزئی میں شدید دھند ہے جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک فی الحال متاثر ہے، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل یوسفزئی کے مطابق درجہ حرارت منفی 16 تک گرسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.