بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا کانگو وائرس کا ایک اور مریض علاج کے بعد ڈسچارج ہو گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو وائرس کے 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ 4 زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے 10 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلوچستان سے کانگو وائرس کے کل 16 مریض اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.