پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیع اللّٰہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر ہیلی کے ذریعے کارروائی کی، فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو بند کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.