بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر 22 فروری کی شام حملہ کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
23 فروری کی صبح سیکیورٹی فورسز نے جوابی آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
Comments are closed.