بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں۔
انتظامیہ سیلاب متاثرین سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہہ رہی ہے جبکہ متاثرین کا سب کچھ بہہ گیا ہے، لوگ انتظامیہ کے ہتک آمیز سلوک کی شکایت کر رہے ہیں۔
بلوچستان کا ضلع لسبیلہ ایسا خطہ ہے، جہاں آبادی دور دراز اور میلوں کے فاصلے پر واقع ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال لوگوں کو امداد ملنے میں دشواریوں کا سامنا رہا۔
پانی میں ڈوبے گھروں کا سامان بہہ چکا، شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی باقی نہ رہا، سوال یہ ہے کہ اب انتظامیہ کی شرط کیسے پوری کی جائے؟
سیلاب متاثرین نے یہ شکایت بھی کی کہ انتظامیہ کی جانب سے ان سے ہتک آمیز سلوک کیا جارہا ہے۔
قدرتی آفات سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت اور مقامی انتظامیہ کا فرض ہے کہ ان کے بےجا مطالبات کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور نقصانات کا ازالہ کرے۔
Comments are closed.