بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہ ہو سکی۔
قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت، دکی، مسلم باغ، خانوزئی، پشین، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں سیکڑوں بےگھر خاندان خیموں سے محروم ہیں۔
سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں بحال نہیں کی گئی ہیں۔
متاثرہ افراد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کھانے کا سامان تو مل رہا ہے لیکن پکانے کے لیے برتن نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.