بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل یونیورسٹی (بی ایم سی) میں زیر تعلیم فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ میں کہا کہ بی ایم سی میں زیرتعلیم فلسطینی طالب علموں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کیے جائیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ (فلسطین) سے تعلق رکھنے والے 11 طالب علم بی ایم سی میں زیر تعلیم ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی ایم سی میں زیر تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی طالب علم اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔
Comments are closed.