منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

بلوچستان حکومت کا اشیاء خور و نوش کی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کا فیصلہ

نگراں حکومت بلوچستان نے صوبے میں پرائس کنٹرول، ملاوٹ و ذخیرہ اندوزی اور اشیاء خور و نوش کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ سے جاری بیان میں نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور فوڈ اتھارٹی کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈی سی اور فوڈ اتھارٹی حکام کو بلاتاخیر عوام کو ریلیف دینے کا حکم دیا ہے۔

اپنے احکامات میں علی مردان ڈومکی نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر کے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے چینی، یوریا اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.