بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع، پولنگ کی تاریخ سامنے آ گئی

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 23 سے 25 اپریل تک کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

فیاض حسین مراد نے بتایا کہ 7 مئی کو امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیے جائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ 29 مئی کو بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ ہو گی، اس روز صوبے میں کوئٹہ اور لسبیلہ کے سوا تمام اضلاع میں پولنگ ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.