چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 2 روز میں رکنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ 2 روز کے دوران صوبے کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش جاری رہ سکتی ہے لیکن اس کی شدت زیادہ نہیں ہو گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا ایک اور اسپیل آئے گا۔
اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ 5 سے 8 اگست کےدوران ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، کوہلو، بارکھان، سبی، موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق نئے اسپیل میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہو سکتی ہیں تاہم صوبے کے جنوبی علاقوں میں فی الحال مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Comments are closed.