بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں بارش و سیلاب سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 164 تک پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 13 ہزار 975 مکانات کونقصان پہنچا۔ بارشوں میں 670 کلومیٹر پر مشتمل چھ مختلف شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی ہلاک ہوئے۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر2 لاکھ ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصانات پہنچا۔
Comments are closed.