بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو رہا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا۔
بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن نصر اللّٰہ خان زیرے 4 مئی سے دکی کے علاقے میں کان میں پھنسے 2 کان کنوں کو گیارہ روز گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ کیے جانے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
وقفہ سوالات میں محکمہ تعلیم اور منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا رواں اجلاس 25 مئی تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.