عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے حکمران بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنے ہی وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سوال اٹھادیا۔
بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر اظہار خیال کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ حیرت ہے کہ 20 جون کو ان ہی لوگوں نے بجٹ میں وزیراعلیٰ کے حق میں بات کی تھی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی کون سی بربادی اور تباہی سامنے آئی کہ 3 ماہ میں سب کچھ بدل گیا؟
اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے، ایسے معاملات میں سیاسی افکار اور نظریات کو ایک طرف رکھا جاتا ہے۔
Comments are closed.