بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے ایک رکن اسمبلی زابد ریکی نے ہڑتالی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایوان میں انوکھا انداز پنایا۔
زابد ریکی نے احتجاجاً اپنی واسکٹ اتار کر پھینک دی، جبکہ انہوں نے قیمض بھی اتارنے کی کوشش کی تاہم ساتھی اراکین نے اُنہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔
زابد ریکی نے کہا کہ ملازمین احتجاج پر ہیں اور حکومت کو کوئی اُن کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔
اپوزیشن رکن زابد ریکی نے مزید کہا کہ خواتین اساتذہ سڑکوں پر ہیں، لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.