بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صوبے میں 4 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کردی۔
وزیر صحت احسان شاہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں 4 ماہ سے ہڑتال جاری تھی۔
ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز مسلسل بند تھیں جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔
گزشتہ دنوں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سول اسپتال کوئٹہ سے گرینڈ احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون جانے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دی تھی۔
Comments are closed.