بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے احترام میں ہڑتال ختم کرکے تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے احترام میں تمام سروسز بحال کررہے ہیں، تاحال ان کے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا، ہمارے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹروں کے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے خیرسگالی کا مثبت ردعمل قابل ستائش ہے۔
صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں سے وعدہ کیا ہے کہ جو بات ہوئی ہے اس پر عمل درآمد ان کی ذمے داری ہے۔
Comments are closed.