بلوچستان کے ضلع چاغی میں محکمہ تعلیم کے حکام نے مفت درسی کتب طالب علموں کو دینے کے بجائے ردی میں بیچ ڈالیں۔
لیویز نے کوئٹہ آنے والے ٹرک پر چھاپہ مارکر کتابوں سے بھری 19 بوریاں برآمد کرلیں، ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے کہا کہ حراست میں لیے گئے شخص نے بتایا کہ اس نے ردی کے گودام سے 600 کلو درسی کتب 20 روپے کلو کے حساب سے خریدی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.