بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبے کے علاقوں کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی اور ژوب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ضلع بولان میں بارش کا پانی بولان ندی میں آنے سے پنجرہ پل کے مقام پر کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کئی گھنٹے بند رہی۔
پاکستان میں جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، کوہلو، سبی، نصیر آباد، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آوران اور خاران میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.