بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، خضدار کے علاقے آڑنجی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ضلع کیچ، پنجگور، واشک، خضدار، مستونگ، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
کیچ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، تحصیل تربت میں بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تربت میں بارش کی وجہ کلاؤڈ برسٹ ہونا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، خاران اور ساحل مکران میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
Comments are closed.