شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ آج سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں چوبیس اور پچیس اگست کے دوران کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.